ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید  نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی تعیناتی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کیخلاف دائر درخواست میں وفاقی حکومت، صدر اور الیکشن کمیشن کوفریق بنایا ، درخواست گزار  کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ آئین میں نگران وزیراعلیٰ لگایا جانےکا طریقہ وضع کیا گیا ہے، محسن نقوی کے نام پراعتراضات تھے ، جس کےباوجود وزیراعلیٰ بنا دیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن نے باقی تین ناموں کومسترد کرنے کی وجوہات نہیں بتائیں۔

موقف میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہو رہی ہے، درخواست میں شیخ رشید کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نگران وزیراعلی ٰکی تعیناتی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔