پشاور پولیس لائنز دھماکے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

2 Feb, 2023 | 12:23 PM

This browser does not support the video element.

(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور پولیس لائنز دھماکے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس کی مدد سے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، حاصل کردہ تصاویر پولیس لائنز مسجد کے قریب والے کیمرے کی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دھماکا 1 بجکر 17منٹ کے قریب ہوا اور دھماکا ہوتے ہی بجلی منقطع ہوگئی۔ تحقیقاتی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے افراد کی شناخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفتیشی ٹٰیم کے مطابق اہم کیس کی تحقیقات جاری ہیں اس لیے فوٹیج کے حساس پہلو دیکھانے سے قاصر ہیں جبکہ ابھی تفصیل میں بھی نہیں جا سکتے۔

واضح رہے کہ 30 جنوری کی دوپہر پولیس لائنز کی مسجد کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد اور اہلکاروں سمیت 101 افراد شہید جبکہ 49 افراد زخمی ہوئے۔

دھماکا عین نمازِ ظہر کے وقت ہوا جہاں حملہ آور پہلی صف میں موجود تھا۔ حملہ آور نمازیوں کے ساتھ تھانے کے مرکزی دروازے سے داخل ہوکر تین حفاظتی حصار عبور کرکے مسجد میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

 

مزیدخبریں