برائلر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، انڈوں کی بھی ٹرپل سنچری مکمل

2 Feb, 2023 | 10:56 AM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:شہر میں برائلر اور فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔

زندہ مرغی 15 روپے اضافے کے بعد 361 روپےکی ہوگئی ،جبکہ مرغی کا گوشت 22 روپے اضافے کے بعد 542 روپے کا ہوگیا ہے۔فارمی انڈے مزید 2 روپے اضافے کے بعد 301 روپے فی درجن ہوگئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ 4 روز میں مرغی کا گوشت 43 روپے مہنگا ہواہےجبکہ 5 روز میں فارمی انڈے 12 روپے فی درجن مہنگے ہوگئے ہیں۔ 
 

مزیدخبریں