ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کو گرفتار تو کر لیا گیا تاہم ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے مسلسل ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی جا رہی ہیں۔
گرفتاری کے بعد شیخ رشید کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پہلی تصویر رات 3 بج کر 11 منٹ پر پوسٹ کی گئی۔
اس پوسٹ میں شیخ رشید کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’تھانہ آبپارہ میں‘۔
اس کے بعد 3 بج کر 33 منٹ پر شیخ رشید کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے راشد شفیق کا تھانہ آبپارہ کے باہر سے ویڈیو بیان شیئر کیا گیا۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیچھے دیوار پر لگی گھڑی میں 3 بج کر 23 منٹ ہو رہے ہیں۔
راشد شفیق کا تھانہ آبپارہ کے باہر بیان #ReleaserSheikhRasheed pic.twitter.com/v8SvlzZwRJ
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 1, 2023
اس کے بعد ساڑھے 4 بجے شیخ رشید کے اکاؤنٹ سے ان کی میڈیا سے گفتگو کی ویڈیو شیئر کی گئی۔شیخ رشید کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے 4 بج کر 40 منٹ پر بھی ویڈیو پوسٹ کی گئی جس سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں میڈیکل چیک اپ کے لیے پولی کلینک اسپتال لایا گیا تھا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے 5 بج کر 5 منٹ پر بھی ان کی گفتگو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اپنا آگے کا لائحہ عمل بتایا۔