ویب ڈیسک:وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان ملک میں دہشتگردی کے سہولت کار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا قاتل اور مہنگائی کا مجرم تقریروں سے مظلوم نہیں بن سکتا۔ عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جس نے این آر او دینے پہ مجبور کیا اُسی کو تاحیات ایکسٹینشن دینے کی آفر کیوں کی؟ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تسلیم کر لیا کہ وہ چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے کو اپنی سیاست کی نذر کرنا چاہتے تھے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ افغانستان میں امن کیلئے طالبان سے مذاکرات کرانے میں سہولت کاری کی، امریکیوں کے انخلا پر افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ تھا، افغانستان میں خانہ جنگی ہوتی تو پاکستان بھی متاثر ہوتا۔
ان کا کہنا تھاکہ جنرل باجوہ سےکوئی اختلافات نہیں تھے، ہم ایک پیج پر تھے، توسیع ملنے کے بعد باجوہ نےکہا احتساب سے پیچھے ہٹ جاؤ، دوسرا اختلاف جنرل فیض کے مسئلے پر ہوا۔