بڑا استعفیٰ آگیا

2 Feb, 2023 | 08:36 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)  سابق کپتان شاہد آفریدی نے پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان نے اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے عہدہ چھوڑا ہے، اس سے قبل شاہد آفریدی نے بطور عبوری چیف سلیکٹر کام جاری رکھنے سے بھی معذرت کی تھی۔شاہد آفریدی نے صرف نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے اسکواڈز منتخب کئے۔

شاہد آفریدی کو گزشتہ سال 24 دسمبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا جس میں عبد الرزاق، راؤ افتخار انجم رکن اور ہارون رشید کنوینر کے طور پر شامل تھے۔

 

مزیدخبریں