ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا اور عمر بٹ نے راہیں جدا کرلیں

معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا اور عمر بٹ نے راہیں جدا کرلیں
کیپشن: jannat mirza umer but
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا اور عمر بٹ نے راہیں جدا کرلیں۔

کئی عرصے سے جنت مرزا اور عمر بٹ ایک دوسرے کی مختلف ویڈیوز میں دکھائی دے رہے تھے اور ان کی منگنی اور شادی کے حوالے سے بھی کئی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بن چکی تھیں۔

جنت مرزا نےایک بار نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’میری عمر بٹ کے ساتھ بات پکی ہوگئی ہے لیکن باقاعدہ طور پر منگنی نہیں ہوئی‘۔تاہم اب دونوں کی جانب سے رشتہ ختم ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔عمر بٹ نے انسٹاگرام پر اسٹوری لگاتے ہوئے لکھا کہ ' میرے خیال سے اب آپ سب کو معلوم ہوجانا چاہیے کہ میں اور جنت اب مزید ایک ساتھ نہیں ہیں، یہ ہم دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے'۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-02-02/news-1675306718-4304.jpg

ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے گزارش کی کہ ' ہماری  پرائیویسی کا خیال رکھیں، باقی جو جس کے حق میں بہتر ہوگا اللہ اسے نصیب کرے'۔اس کے علاوہ جنت مرزا نے انسٹاگرام  اسٹوری میں عمر بٹ کا نام لیے بغیر کہا کہ' اس نے سب وہ سب کچھ پھینک دیا ، جو میں نے سوچا ہوا تھا،میرا خیال تھا کہ ہم وہ سب تعمیر کر رہے  تھے جس کا ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا تھا لیکن سب ضائع ہوگیا کیوں کہ وہ دوسری خواتین کی جانب سے  ملنے والی توجہ کا عادی ہوگیا تھا'۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-02-02/news-1675306774-3380.jpg

انہوں نے کہا کہ میں نے اس کے رویے میں تبدیلی دیکھی لیکن میں نے ان کو نظر اندازکیا کیونکہ میں نے یہ ماننے سے انکار کردیا تھا کہ وہ کبھی جھوٹ بولے گا یا مجھے دھوکا دے گا لیکن آخر میں مجھے  افسوس ہوا کہ میں نے اپنے ضمیر کی آواز نہیں سنی'۔

جنت مرزا نے ایک اور اسٹوری میں اشفاق احمد کا قول شیئر کیا، جس میں لکھا  تھا کہ ' شعور کا پہلا درجہ خاموش رہنے کی عادت، دوسرا درجہ بدتمیزی کا جواب نہیں دینا اور تیسرا درجہ بداخلاقی کا جواب اخلاق سے دینا ہے'۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-02-02/news-1675306783-8106.jpg