پنجاب میں بارشیں برسانے والا سسٹم داخل،لاہور میں بوندا باندی

2 Feb, 2022 | 10:14 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)شمال مغربی ہواؤں کا سسٹم پنجاب پہنچ گیا،محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی۔

لال پل اور مغلپورہ ،میاں امیرالدین پارک ،غازی آباد، الکریم پریمیر ہاؤسنگ سکیم کے علاقے میں بوندا بازی شروع  ہو گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی ہواؤں کے ساتھ بارشیں برسانے والا سسٹم نے شہر کا رخ  کرلیا ہے،محکمہ موسمیات  نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  مزید بارش کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔

 ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے  تومحکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کے اوقات میں خیبر پختو نخوا،اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

پہاڑوں پر برفباری کی بھِی توقع ہے، چندمقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے، کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں، صوبہ بلوچستان کے بالائی علاقوں میں آندھی گرد آلود ہوائیں، ساحلی پٹی اورجنوبی پنجاب میں آندھی گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں کل مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کی توقع ، پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے ، چندمقا مات پر ژالہ باری  جبکہ مری اور گلیات میں بارش برفباری کی توقع ہے۔ 

مزیدخبریں