ڈیفنس، 20 سالہ خاتون کی خودکشی کی کوشش،وجہ کیا بنی؟

2 Feb, 2022 | 07:52 PM

Imran Fayyaz

(حسن خالد)ڈیفنس کے علاقے ڈیرہ چاہل گاؤں میں 20 سالہ خاتون کی خودکشی کی کوشش،متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ چاہل گاوں کی رہائشی بیس سالہ طیبہ اصغر نے بلیچ پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔طیبہ بی بی کی ایک سال قبل طلاق ہوئی،خاتون نے شوہر سے طلاق کے بعد  ایک سالہ کا بچہ حوالے نہ کرنے پر خودکشی کی کوشش کی۔

متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

مزیدخبریں