(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ اور ماڈل سبیکا امام کو قتل اور تیزاب کے حملے کی دھمکیاں، اداکارہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں درخواست دے دی۔
معروف ماڈل اور اداکارہ سبیکا امام نے انہیں خطرناک دھمکیاں دینے والی سوشل میڈیا صارف کےخلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سبیکا امام نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر انہیں موصول ہونے والے قتل اور تیزاب کے حملے کی دھمکیوں بھرے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے۔
پیغام میں نہ صرف ماڈل کے خلاف انتہائی نازیبا زبان استعمال کی گئی بلکہ دھمکی دینے والی خاتون نے انہیں فحش اداکارہ کہتے ہوئے کہا تھا کہ قندیل بلوچ کی طرح معاشرے سے غائب ہوجانا چاہئے۔ پیغام میں دھمکی دینے والی خاتون نے الزام لگایا کہ اس نے سبیکا امام اور دانش تیمور کو ایک ساتھ ایک ہوٹل کے کمرے میں دیکھا تھا، اور اس وقت وہ دونوں شراب کے نشے میں تھے۔
خاتون نے یہ الزام بھی لگایا کہ سبیکا اور دانش نے انہیں دھمکی دی تھی کہ اگر میں نے ان دونوں کے متعلق کسی کو کچھ بھی بتایا تو وہ مجھے جان سے ماردیں گے۔خاتون نے اپنے پیغام میں سبیکا امام کو قتل کرنے کی بھی دھمکی دی اور ان کے اور ان کی والدہ کو موت کی بددعا بھی دی۔
View this post on Instagram
سبیکا امام نے خاتون کی جانب سے قتل اور دھمکی بھرے پیغامات کے سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے سائبر کرائم، برٹش ہائی کمیشن پاکستان، برٹش کونسل پاکستان سےسخت ایکشن لینے کی درخواست کی ہے۔