(عابد چودھری)فیکٹری ایریا میں شوہر کے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق،پچیس سالہ شبانہ کی گھر سے لاش سے برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے ستارہ کالونی کے رہائشی جمیل کی بیوی کی لاش گھر سے برآمد ہوئی،علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی جبکہ شبانہ کے ورثا کی جانب سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ شبانہ کو اس کے شوہر نے تشدد کر کے قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر تشدد کا کوئی نشان ہے البتہ فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں،پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے شوہر جمیل کو حراست میں لے لیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی یے۔