(حسن خالد)بسا اوقات معمولی سی غلطی پوری زندگی کا روگ بن جاتی ہے،ایسا ہی واقعہ ہربنس پورہ کے علاقے میں پیش آیا ۔
ہربنس پورہ کے علاقے رانی پنڈ میں گھرکے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی اورآتشزدگی کے باعث ایک سالہ بچہ ارسلان جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق بچےکی والدہ چولہا جلا کر سودا سلف لینے بازار گئی تھی اور اس کی غیر موجودگی میں چولہے کی آگ نے پورے کمرے کو لپیٹ لے لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گلستان کالونی میں واقع گھر میں ہیٹر کی وجہ سے آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے 8افراد جھلس گئے تھے،حادثے میں ایک بچہ اور 2بچیاں جان کی بازی ہارگئی تھیں ،ماں باپ سمیت دیگر تین بھائیوں کو جنرل ہسپتال میں طبی امداد کے لئے منتقل کیا گیا تھا۔