ویب ڈیسک : '' پاکستان کو آن ڈیوٹی بیچنے والا فکسر بھاشن دے گا تو اللہ ہی حافظ ہے'' سرفراز احمد نے نام لئے بغیر سلمان بٹ پرتنقیدی ٹویٹ داغ دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد نے سلمان بٹ کے میڈیا پر چلنے والے پروگرام پر ردعمل دیدیا۔ سلمان بٹ نے ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ سرفراز احمد بات نہیں کرتے چیختے ہیں ۔ وہ جو کچھ بھی کررہے ہیں اس سےان کا اچھا امیج نہیں بن رہا۔
تاہم ان کے ضرورت سے زیادہ سخت کمنٹس پر سابق کپتان اورقومی کرکٹر سرفراز احمد نے بھی سخت ترین ردعمل دیا ہے ۔ سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بیچنے والا فکسر بھاشن دے گا تو اللہ ہی حافظ ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں سلمان بٹ کا نام تو نہیں لیا لیکن ان کے مخاطب واضح طور پر سلمان بٹ ہی تھے۔