شہری کے بینک اکاؤنٹ سے پیسے نکالنا ملزم کو مہنگا پڑگیا

2 Feb, 2022 | 05:40 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی حافظ آباد میں کارروائی، دھوکہ دہی سے شہری کے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنے والے دو ملزم گرفتار،ملزمان نے حافظ آباد روڈ کے رہائشی صابر کے اکاؤنٹ سے ساڑھے چھ لاکھ روپے نکال لیے تھے۔

گوجرانوالہ کی حدود  حافظ آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی حافظ آباد میں کارروائی کرتے دھوکہ دہی سے شہری کے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنے والے دو ملزم گرفتار کرلیا۔

سائبر کرائم ونگ ڈپٹی ڈائریکٹر رب نواز کا کہناتھا کہ گرفتار ملزمان میں عبدالستار اور عبدالغنی شامل ہیں، ملزمان نے حافظ آباد روڈ کے رہائشی صابر کے اکاؤنٹ سے ساڑھے چھ لاکھ روپے نکال لیے تھے،متاثرہ شہری نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

مزیدخبریں