ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسمانی بجلی چمکنے کا طویل ترین دورانیہ کتنا؟ عالمی ریکارڈ سامنے آ گیا

Lighting on sky record
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) آسمانی بجلی صرف ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت کے لئے چمکتی ہے لیکن کئی دفعہ یہ دورانیہ زیادہ بھی ہوسکتا ہے، کیا آپ جانتے ہیں آسمانی بجلی زیادہ سے زیادہ کتنی دیکر چمکی?
 رپورٹ کے مطابق طویل دورانیے تک بجلی چمکنے کا عالمی ریکارڈ 2020 میں اس وقت قائم ہوا تھا  جب ارجنٹائن اور یوروگوائے میں 17 سیکنڈ سے زیادہ وقت کے لیےبرقی کوندے نے آسمان روشن کیے رکھا تھا۔یہ ایک انتہائی غیر معمولی واقعہ تھا کیونکہ آسمانی بجلی کے چمکنے کا دورانیہ ایک سیکنڈ سے بھی کم ہوتا ہے۔
  کیا بجلی چمکنے سے وابستہ ایک اور سوال  آپ کو معلوم ہے کہ  آسمانی بجلی کے برقی کوندے کی لمبائی کتنی ہوتی ہے؟ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایک عام برقی کوندے کی عمومی لمبائی دو سے تین میل تک ہوتی ہے لیکن اگر بادلوں کے ٹکڑے بڑے ہوں اور ان پر برقی چارج زیادہ ہو تو کوندے کی لمبائی اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے یعنی بعض کوندے 10 میل تک لمبے ہوتے ہیں۔
موسمیات کی عالمی تنظیم، ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے پیر کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اپریل 2020 میں ایک ایسا برقی کوندا دیکھا گیا جس نے طوالت کے تمام سابقہ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔ اس کوندے کی لمبائی 477 میل سے زیادہ تھی اور یہ تین امریکی ریاستوں ٹیکساس، لوزیانا اور مس سسپی میں بیک وقت دیکھا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by BBC News (@bbcnews)


عالمی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2018 میں قائم ہوا تھااور برازیل میں دیکھےجانے والے اس کوندے کی لمبائی تقریباً 441 میل تھی۔
یادرہے بجلی اس وقت گرتی ہے جب بادل زمین کے بہت قریب ہوتے ہیں اور ان میں بجلی کا چارج بھی زیادہ ہوتا ہے۔اوربجلی اس وقت چمکتی ہے جب کم اور زیادہ برقی چارج رکھنے والے بادل کے دو ٹکڑے ایک دوسرے کے قریب آ جاتے ہیں تو پھر زیادہ چارج لپک کر کم چارج والے بادل کو نیوٹرل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور ہمیں بجلی چمکتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ آسمانی بجلی کے چمکنے کا عالمی ریکارڈ 17 سیکنڈز ہے