پی ایس ایل 7؛شائقین کرکٹ لاہورکیلئے اہم خبر

2 Feb, 2022 | 05:05 PM

M .SAJID .KHAN

(حافظ شہباز)پی ایس ایل سیون کے لاہور میں میچز کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی.

 زندہ دلوں کے شہر میں پی ایس ایل سیون کے میچز شایان شان انداز میں کروانے کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئیں،قذافی اسٹیڈیم کے اندر صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے، شائقین کے بیٹھنے کے لیے اسٹیڈیم کی کرسیوں کی صفائی کے ساتھ اسٹینڈز اور دیگر جگہوں پر رنگ و روغن کا کام بھی جاری ہے۔

 میچز کے دوران ٹیموں کے بیٹھنے کے لیے ڈریسنگ رومزمکمل طور پر تیار کردئیے گئے ہیں،قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول 19 میچز کے لیے بیٹنگ کےلئے ساز گار 8 پچز تیار کی گئی ہیں میچ پچز کے علاؤہ ٹیموں کی پریکٹس کے لیے بھی سائیڈ پچز تیار کردی گئی ہیں۔

مزیدخبریں