11 فروری کو زمین پر بڑی تباہی کا امکان، ناسا رپورٹ

2 Feb, 2022 | 03:50 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: ناسا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے 11 فروری کو ایک بہت بڑا سیارچہ زمین کے قریب سے گزرے گا۔ زمین سے ٹکرا نے کی صورت میں بڑی تباہی آسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ناسا کی جانب سے اس سیارچے کو خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تقریباً 100 منزلہ عمارت جتنا بڑا ہے، یعنی تقریباً 4 ہزار 2 سو 65 فٹ چوڑاہے۔ 
سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ یہ سیارچہ زمین سے 30 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے گا۔ یہ بڑی رفتار سے بڑھ رہا ہے اور اندازہ ہے کہ 11 فروری کو  یہ زمین کے قریب ترین ہو گا۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ زمین کی سمت نہیں بڑھ رہا، تاہم سائنسدان اتنے بڑے سیارچے پر مسلسل نظر  رکھے ہوئے ہیں کیونکہ اگر یہ زمین سے ٹکراتا ہے تو اس سے بڑی تباہی ہو سکتی ہے۔
یہ سیارچہ 21 فروری 1900 کو دریافت ہوا تھا۔ یہ ہر سال نظام شمسی کے قریب سے گزرتا ہے اور تقریباً ایک سال قبل 18 فروری 2021 کو بھی یہ سیارچہ زمین کے قریب تھا۔

مزیدخبریں