سعدیہ خان : پرندوں کی غیر قانونی فروخت کا معمالہ محکمہ جنگلی حیات اور صوبائی محتسب نےسٹی42 کی خبر پر ایکشن لےلیا۔ داتا دربار کے اطراف میں پرندوں کی غیر قانونی فروخت روکنے کیلئے 6رکنی چھاپہ مار کمیٹی تشکیل دے دی جو روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کرے گئی۔
محکمہ جنگلی حیات ان ایکشن ،داتا دربار کے اطراف میں صدقات کے نام پر چڑیاں ،کوے فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے کر پرندے آزاد کروادیئے۔ جبکہ حراست میں لیے گئے افراد کا سامان ضبط کرکے محکمانہ جرمانے عائد کیے گئے
محکمہ جنگلی حیات نے داتا دربار کےاطراف میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کے چھ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ کمیٹی داتا دربار کے اطراف ڈیوٹیاں سر انجام دیں گئیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ان علاقوں کی سرویلنس کرنے کے بعد رپورٹ سیکرٹری جنگلی حیات کو جمع کروائی جائے گئی۔
محکمہ جنگلی حیات ان ایکشن ۔۔۔چھاپہ مار کمیٹی تشکیل
2 Feb, 2022 | 02:21 PM