ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحمٰن ملک کی حالت بدستور تشویشناک، دعاؤں کی اپیل

Rehman Malik in Hospital
کیپشن: Rehman Malik
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: رحمٰن ملک کے اہلِ خانہ نے ان کی صحتیابی کے لیے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے، رحمان ملک کو بدستور آئی سی یو میں رکھا گیا ہے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کا علاج جاری ہے ۔ سابق صدر آصف زرداری نے پھول بھجوائے۔

رپورٹ کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے رحمٰن ملک کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے رحمان ملک کے لیے جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے گلدستہ بھی بھجوایا۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کے ترجمان نے بتایا کہ رحمٰن ملک گزشتہ 10 روز سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں طبیعت زیادہ بگڑنے پر 2 روز قبل انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھی رحمٰن ملک کی صحت میں بہتری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور پھولوں کا خوبصورت گلدستہ بھیجا گیا ہے۔