بابر اعظم کا ہمشکل سامنے آگیا، بریانی کھاتے ہوئےویڈیو وائرل

2 Feb, 2022 | 01:25 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک :ٹھل قومی ٹیم کے کپتان اور پی ایس ایل سیزن 7 میں شامل ٹیم کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کا ہم شکل سامنے آگیا۔بابر اعظم کے ہم شکل ٹھل کے رہائشی محمد اویس پہنیار کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔

ٹھل قومی ٹیم کے کپتان اور پی ایس ایل سیزن 7 میں شامل ٹیم کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کا ہم شکل سامنے آگیا۔ ٹھل سوشل میڈیا پر جہاں ایک طرف پی ایس ایل 7 میچز کے چرچے ہیں وہیں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ہم شکل ٹھل کے رہائشی محمد اویس پہنیار کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بابر اعظم کے ہم شکل کو فرش پر لوگوں کے ہمراہ بیٹھے کھانا کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹھل محمد اویس پھنیار کو مختصر سے وائرل ویڈیو کلپ میں بابر اعظم کے ہم شکل کو ہاتھ سے بریانی سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ویڈیو میں موجود افراد کو بھی اس شخص کو بابر اعظم پکارتے سنا جا سکتا ہے۔

ٹھل سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کرکیٹ شائقین کا ہجوم اویس پھنیار کے گھر پر جمع ہوگئے۔

مزیدخبریں