جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گورنر کی گاڑی کا چالان کروا دیا

2 Feb, 2022 | 01:16 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گورنر بلوچستان کے سکواڈ  کی گاڑی کا چالان کروا دیا۔ جسٹس فائز عیسی ٰنے اپنے سکیورٹی عملے کو کالے شیشوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ کی نشاندہی کی۔

تفصیلات کے مطابق  جسٹس فائز عیسیٰ حلف برداری تقریب کے بعد ایوان صدر سے پیدل سپریم کورٹ آرہے تھے۔ ججز گیٹ کے قریب کالے شیشوں والی گاڑی کھڑی دیکھ کر جسٹس فائز عیسی نے نشاندہی کی تھی۔ ٹریفک پولیس نے گاڑی پر لگے کالے شیشے بھی اتار دیے، جسٹس فائز عیسی نے گزشتہ روز فٹ پاتھ سے صحت کارڈز کے بینرز بھی ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔

جسٹس فائز عیسی نے گورنر بلوچستان کے سکواڈ کی گاڑی کا چالان کروا دیا، گورنر بلوچستان کے سکواڈ میں شامل پولیس کی گاڑی کا چھ سو روپے کا چالان کیا گیا۔  

مزیدخبریں