ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب بھر میں’کو ایجوکیشن‘ پر پاپندی عائد

Co Education Banned
کیپشن: Co Education
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: لاہور سمیت پنجاب بھر کے پرائیویٹ کالجوں میں بی ایس آنرز میں کو ایجوکیشن پر پاپندی عائد، پاپندی کی خلاف ورزی پر کالجوں کا الحاق منسوخ کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ کالجوں میں بی ایس آنرز میں "کو ایجوکیشن" پر پاپندی عائد کردی گئی ہے۔ پنجاب کے پرائیویٹ کالجز میں بی ایس آنرز میں "کو ایجوکیشن" کی اجازت نہیں ہوگی۔ پاپندی کی خلاف ورزی پر کالجوں کا الحاق منسوخ کر دیا جائے گا۔ کالج میں بی ایس آنرز ڈگری کیلئے طلباء اور طالبات کی الگ الگ کلاسز ہوں گی۔

ایک ہی کیمپس میں بی ایس آنرز کی مخلوط کلاسز  کی اجازت نہیں ہوگی، پرائیویٹ کالجوں کو سٹامپ پیپر پر بیان حلفی جمع کرانا ہوگا۔ بی ایس آنرز ڈگری کا الحاق لینے کیلئے 28 فروری فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ پرائیویٹ کالجوں کو بی ایس آنرز کی چیک لسٹ کے مطابق فارم جمع کرانا ہوں گے۔