ہوشربامہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا: مجتبیٰ شجاع الرحمان

2 Feb, 2022 | 12:25 PM

سٹی 42: مسلم لیگ ن کےرہنمامیاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کی  کارکنوں کےساتھ میٹنگ کہتے ہیں کہ ہوشربامہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیاہے اپوزیشن میں ہونےکےباوجود حلقہ کےعوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں.
 مسلم لیگ ن کے رہنما میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نےحلقہ کے کارکنان کےساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ کی عوام کےساتھ رابط میں ہیں اور عوامی مسائل کو حل کرنےکے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نےکہاکہ عوام کی خدمت کرناہی ہماری سیاست کا مقصد ہے اور حلقہ کے لیگی رہنما کارکنان عوام کی خدمت کاسفرجاری رکھیں مجتبیٰ شجاع الرحمان کاکہناتھاکہ اپوزیشن کےحلقوں کو جان بوجھ کرفن ڈزنہیں دیےگئے اور ان کے حلقہ کی عوام کوبھی سزا دی گئی  ہے لیکن عوام ان کی حقیقت کو جان چکی ہے۔

اس موقع پر سیدغلام دستگیرشاہ،رحمت علی ،محمدارشد،بشیربھولا ،رضا کریم بٹ،حاجی معراج دین،رشید چودھری ابراہیم،وسیم اعجاز لون،حاجی ریاض مغل،حاجی ندیم،ناصر چوہان،ملک شانی سمیت دیگر موجودتھے

مزیدخبریں