برائلر مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی کلو کتنے روپے کا ہوگیا؟

2 Feb, 2022 | 12:00 PM

Arslan Sheikh

کومل اسلم: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے اضافہ، مرغی کا گوشت 284 روپے کلوگرام ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا ریٹ دس روپے اضافے کے بعد 196 روپے فی کلوگرام ہوگیا جبکہ صافی گوشت 315 روپے فی کلوگرام فروخت ہورہا ہے۔ برائلرمرغی چودہ روپے اضافے کے بعد 284 روپے فی کلوگرام ہوگیا۔ مرغی کی قلت بھی ختم ہوگئی ہے اور وافر مقدارمیں برائلر مرغی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

دکانداروں کا  کہنا ہے کہ فارمرز نے بے جا ٹیکسزاور فیڈ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مرغی کی پروڈکشن میں کمی کی، لاگت سے بھی کم میں مرغی فروخت ہونے کی وجہ سے فارمرزنقصان میں تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے تو فارمرز کے نقصان سے باہر آنے کے چانسز بن گئے ہیں۔

مزیدخبریں