جنیدریاض : پنجاب بھر کےتعلیمی اداروں میں سکول سیفٹی مہم کا آغاز، ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے تمام سکولوں میں رضا کاروں کی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ جنہیں فرسٹ ایڈ، حادثات اور سکیورٹی کے معاملات سے نمٹنے کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائے گی۔
پنجاب بھرکےتعلیمی اداروں میں سکول سیفٹی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ ریسکیو 1122 اساتذہ اور طلبہ کو ایمرجنسی سے نمٹنے کی تربیت فراہم کرے گا۔ سکول میں رضا کاروں کی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ تربیت کے بعد بچوں میں سے ہیڈ سیفٹی وارڈن اور ڈپٹی ہیڈ سیفٹی وارڈن کو منتخب کیا جائے گا۔
سکول میں ایمرجنسی کی صورت میں انخلا کا راستہ متعین کیا جائے گا۔ مشکوک افراد کی اطلاع فوری 15 یا 1122 پر دی جائے گی۔ حادثات کی صورت میں بچوں کو فرسٹ ایڈ ٹریننگ بھی مہیا کی جائے گی۔ اس حوالے سے سکولوں کو فرسٹ ایڈ سامان خریدنے کیلئے خصوصی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔