جیکی شروف اداکارکےبجائے کیا بننا چاہتے تھے؟

2 Feb, 2021 | 06:30 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: بالی وڈ کے سینئر اداکار  جیکی شروف گزشتہ روز  زندگی کی 64 بہاریں دیکھ چکے ہیں اور اپنے فلمی کیرئیر کے دوران فلم اندسٹری کو متعدد کامیاب فلمیں دے چکے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جیکی شروف اداکاری سے قبل کس شعبے میں دلچسپی رکھتے تھے؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکاری سے قبل جیکی شروف کا زیادہ جھکاؤ کوکنگ کی طرف تھا اور انھوں نے ہندوستان کے ایک بڑے ہوٹل میں بطور شیف اپنی قسمت بھی آزمائی تاہم جیکی شروف کو کم مطلوبہ تعلیم اور ڈگری نہ ہونے کے باعث مسترد کر دیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس کے بعد اداکار کی جانب سے فلائٹ اٹینڈنٹ کے عہدے کے لیے بھی درخواست دی گئی لیکن مطلوبہ قابلیت نہ ہونے کے باعث اداکار کو یہاں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں