سکولوں میں اساتذہ کی ہزاروں اسامیاں خالی

2 Feb, 2021 | 05:12 PM

Arslan Sheikh
Read more!

جنید ریاض: نظام تعلیم میں بہتری کے دعوے بےسود، صوبے کے سرکاری سکولوں میں 77 ہزار 800 اساتذہ کی کمی جبکہ لاہور میں اساتذہ کی 2 ہزار 716 اسامیاں خالی ہیں۔ بڑے پیمانے پر اساتذہ کی کمی سے درس وتدریس کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی 77 ہزار 800 اسامیاں خالی ہیں۔ صرف لاہور میں 2 ہزار 716 اساتذہ کی ضرورت ہے، ان میں 1409 مرد اور 1307 خواتین اساتذہ شامل ہیں۔ انصاف آفٹر نون سکول پروگرام کیلئے 500 اساتذہ کی فوری ضرورت ہے۔ لاہور کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم 6 لاکھ طلبہ کیلئے 12 ہزار اساتذہ کی خدمات میسر ہیں جو طے شدہ پالیسی سے کم ہے۔ 

صدر پنجاب سکالرز یونین اکرم سیال نے خالی اسامیاں فوری پُر کرنے پر زور دیا ہے۔ صدر پنجاب ٹیچرز یونین صوفی محمد رمضان کا کہنا ہے کہ فی کلاس ایک ٹیچر ہونا چاہیے لیکن اس فارمولے پر عمل نہیں ہوتا۔

سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق آئندہ کیلئے اساتذہ کی مستقل بھرتیوں کی پالیسی زیر غور نہیں، متعلقہ ضلع اپنی ضرورت کے تحت عارضی بھرتیاں کرے گا۔ صوبہ بھر میں اساتذہ کی کمی سے جہاں طلباء کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے وہیں وہی شرح خواندگی پر بھی برا منفی اثر پڑے گا۔ 

مزیدخبریں