ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کشمالہ طارق کے بیٹے نے چار افراد کو کچل دیا

کشمالہ طارق کے بیٹے نے چار افراد کو کچل دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسلام آباد میں ایک اور پروٹوکول 4 افراد کی جان لے گیا، سیکٹر جی الیون میں وفاقی محتسب انسدادِ ہراسانی کشمالہ طارق کے پروٹوکول کی تیز رفتار گاڑی نے اشارہ توڑتےہوئے 6 افراد کو کچل دیا۔ 4 اسپتال میں چل بسے، 2 زخموں سے چُور ہیں۔ کشمالہ طارق کا خاوند ڈرائیور کو تھانے میں بٹھا کر رفوچکرہوگیا۔

اسلام آباد کی سری نگر ہائی وے پر وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسانی کشمالہ طارق کے پروٹوکول نے 6 جیتے جاگتے، ہنستے کھیلتے انسانوں کو کیڑے مکوڑے کی طرح کچل دیا۔4 زندگی کی بازی ہارگئے جبکہ 2 زخموں سے چُور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں کار اور موٹر سائیکل کو کچلتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

عینی شاہد اورسینئر صحافی نور الامین کا کہناہے کہ تیز رفتار گاڑیوں کے قافلے نے جس طرح سے گاڑی اور موٹر سائکل کو کچلا اس کی مثال نہیں ملتی۔


پولیس کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی کومبینہ طور پر کشمالہ طارق کا بیٹا اذلان چلا رہاتھا۔ جاں بحق انیس ، فیصل ،حیدراور فاروق مانسہرہ سے نوکری کےلئے ٹیسٹ دینے آئے تھے۔ پولیس کے مطابق قافلے میں ایک سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی بھی شامل تھی۔پولیس نے کشمالہ طارق کے خاوند وقاص خان کو تھانے منتقل کیا مگر وہ ڈرائیور کو بٹھا کر چلتے بنے، درخواست میں نامزد ملزم اذلان کو تاحال گرفتار نہ کیاجا سکا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer