سٹی 42 :فٹ اور سمارٹ رہنے کا ڈرنک؟ علی ظفر نے نسخہ شیئر کردیا ۔
پاکستانی راک اسٹار علی ظفر کی گلوکاری یا اداکاری کی بات کی جائے تو انہوں نے دونوں شعبوں میں ہی اپنا لوہا منوایا ہے لیکن وہ اپنی فٹنس کا بھی کافی خیال رکھتے ہیں۔
اب حال ہی میں گلوکار و اداکار نے اپنے چاہنے والوں سے اپنی خاص ڈرنک کی ریسیپی شیئر کی ہے جو وہ روز صبح اٹھ کر پیتے ہیں۔ علی ظفر نے ویڈیو میں بتایا کہ میں آپ سب کے ساتھ ایک ٹِپ شیئر کرنا چاہتا ہوں جو میں روزانہ صبح کرتا ہوں۔
گلوکار نے بتایا کہ میں صبح اٹھ کر گرین ٹی میں تھوڑی ادرک، لہسن، لونگ اور الائچی ڈال کر اسے ابال کر اپنی بیوی کے نام لکھے ہوئے کپ میں ڈالنے کے بعد ایک چمچ شہد ملا کر پر سکون جگہ پر بیٹھ کر پیتا ہوں۔
خیال رہے کہ گلوکار علی ظفر سوشل میڈیا پر کافی فعال نظر آتے ہیں اور ان کے چاہنے والے ان کی پوسٹس اور اسٹوریز سے خوب محظوظ ہوتے ہیں۔
یاد رہے سابق وفاقی وزیر سید افتخار حسین گیلانی نے 21 سالہ دوشیزہ سے شادی کرلی۔گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر افتخار گیلانی کی دوسری شادی کی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سید افتخار حسین گیلانی کی عمر 80 برس ہے، وہ 1940 میں کوہاٹ میں پیدا ہوئے تھے جبکہ ان کی دلہن ان سے 59 برس چھوٹی یعنی 21 سال کی ہے۔