ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ سے پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے پرائیویٹ کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

برطانیہ سے پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے پرائیویٹ کورونا ٹیسٹ لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :برطانیہ سے  پاکستان سفر کرنے والوں کے لیے  پرائیویٹ کورونا  ٹیسٹ آج سے لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے بریڈفورڈ کے مطابق این ایچ ایس کووڈ 19 ٹیسٹ قابل قبول نہیں ہو گا لہذا ہر مسافر کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنا پرائیویٹ کورونا ٹیسٹ کروائے۔
 

دوسری جانب  برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک کا کہنا ہے کہ  ساؤتھ افریقا کا وائرس زیادہ مہلک نہیں مگر اس پر قابو پانا ضروری ہے۔ادھر دبئی میں آج سے کورونا کے نئے ضوابط نافذ کر  دیے گئے ہیں، شاپنگ مالز اور ہوٹلز میں گنجائش سے  70 فیصد کی اجازت ہو گی جبکہ آسٹریا میں 8 فروری سے  لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

یاد رہے ملک میں کورونا سے مزید 26افراد انتقال کر گئے اور 1615 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 34785 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1615 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 26 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11683 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ46428 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33495ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1278 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 1252 ہو گئی ہے۔


سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 247249 ہوگئی ہے جب کہ 3996 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 157796ہے اور 4747 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18823 اور ہلاکتیں 195 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 67214 اور 1906ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 9019 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 262 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4909 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 41418 ہے اور اب تک 475 مریض انتقال کر چکے ہیں۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer