کرینہ کےہاں دوسرے بچےسےمتعلق نجومی کااہم انکشاف

2 Feb, 2021 | 11:05 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) بالی انڈسٹری کے معروف اور چھوٹے نواب کے نام سے مشہور اداکار سیف علی خان کی اہلیہ اداکارہ کرینا کپور کی فیملی میں ایک اور رکن کا اضافہ ہونے خبریں زیرگردش ہیں، توہمات پریقین رکھنے والے نجومی نے ان کے ہاں نئے مہمان کے بارے اہم پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان کی اہلیہ کے ہاں دوسرے بچے کی پیداءش سے قبل نجومی نے پیشگوئی کرتے بتایا کہ اس بارے ان کے ہاں بیٹا نہیں بیٹی پیدا ہوگی، نجومی نے دنوں کے چہروں کی صلاحیتوں اور عادات کوپرکھتے ہوئے پیش گوئی کی کہ  جوڑے کے ہاں فروری میں نئی اولاد کی آمد کے ساتھ ہی مزید خوشیاں بھی آئیں گی۔

نجومی نے مزید بتایا کہ ان کے ہاں آنے والی بیٹی ذہانت سے مالا مال ہوگی اور اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ خود والدین اور اُن کا خاندان ذہانت سے بھرپور ہے۔

واضح رہےبالی ووڈ اداکار سیف علی اور  کرینا کپور  سنہ 2012 میں شادی کی تھی ان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جبکہ اس معروف فلمی جوڑے نے دوسرے بچے کے حوالے سے اعلان گزشتہ برس اگست میں کیا تھا۔
 

مزیدخبریں