(جنیدریاض)سرکاری سکولوں کے سیکڑوں اساتذہ کے لئے خوشخبری،2015اور2017 میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کو ریگولر کر دیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اساتذہ کو ریگولر کیا۔
تفصیلات کے مطابق عرصہ داراز سے کنٹریکٹ پر سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کوسکول کھلتے ہی خوش خبری مل گئی،2015اور2017 میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کو ریگولر کر دیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اساتذہ کو ریگولر کیا۔181 پی ایس ٹی، 43 ایس ای اساتذہ کے مستقلی کے آرڈرز جاری کردیے۔
کنٹریکٹ پر بھرتی پی ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ 14 کے آرڈرزجاری کئے جبکہ کنٹریکٹ پربھرتی ایس ای اساتذہ کے گریڈ 15 کے آرڈرز جاری ہوئے، ریگولر ہونےوالے اساتذہ اپنے سابقہ سکولوں میں ذمہ داریاں جاری رکھیں گے،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اساتذہ کےمستقلی کے آرڈز جاری کردیئے۔
واضح رہے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی 70 ہزار آسامیاں خالی ہیں۔خالی آسامیاں پر کرنے کیلئے پہلے مرحلے میں 30 ہزار اساتذہ کنٹریکٹ پر بھرتی کیےجائیں گے۔ لاہور میں 791 اساتذہ کی نئی بھرتی کی فوری ضرورت ہے۔اس بار خالی آسامیاں پر نئی پالیسی کے تحت مستقل کی بجائے کنٹریکٹ پر اساتذہ کی بھرتی کی جائے گی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کورونا کی وجہ سے اداروں میں چھٹیاں ہیں،تاہم اساتذہ کی بھرتیوں کا آغاز نئے تعلیمی سال سے کیا جائے گا۔
دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی نااہلی کے باعث ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم پر تاحال سینکڑوں اساتذہ کا پروفائل رجسٹرڈ ہی نہ ہوسکا، اساتذہ کے دستاویزات ایچ آر ایم ایس پر اپ لوڈ نہ کرنے پر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 411 سکولوں کو ڈیفالٹر قرار دے دیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں اساتذہ کا پروفائل ڈیجیٹلائز کرنے کا معاملہ التواء کا شکارہے۔
مذکورہ سکولوں میں زیادہ تر تعداد ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں کی ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے 411 سکول سربراہان کو پروفائل مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے ۔