ائیرپورٹ افسران و ملازمین کیلئےنئی ہدایات جاری

2 Feb, 2021 | 10:02 AM

M .SAJID .KHAN

(سعیداحمدسعید)پابندی کے باوجود ائیرپورٹ افسران کی جانب سے مسافروں کو پروٹوکول دینے کا معاملہ،لاہور ائیرپورٹ مینجر اختر مرزا نے افسران و ملازمین کے لیے وارننگ لیٹر جاری کر دیا،مراسلے میں لکھا گیا کہ کورونا ایس او پیز کے مطابق کسی بھی ایجنسی کا ملازم ملکی اور غیر ملکی پرواز کے مسافر کو پروٹوکول نہیں دے سکتا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ افسران کی جانب سے مسافروں کو پروٹوکول دینے کا معاملہ حل نہ ہونے پر ایئرپورٹ منیجر اختر مرزا نے افسران، ملازمین کے لئےوارننگ لیٹر جاری کر دیا، جاری کردہ لیٹر میں تحریر کیاگیا کہ ملازمین ملکی، غیر ملکی مسافروں کو پروٹوکول نہیں دے سکتے، ملازمین ڈیوٹی کے بعد انٹری پاسز پر پروٹوکول دیتے ہیں، ملازمین ایس او پیز کی نفی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مراسلہ میں مزید بیان کیاگیا کہ ملازمین ٹرمینل مینجر کو آگاہ کئے بغیر پروٹوکول کی سروسز نہ دیں،وارننگ دی گئی کہ ڈیوٹی کے بعد ملازمین انٹری پاسز کا استعمال نہ کریں،مسافر رہنمائی کے لئے کاؤنٹر سے رابطہ کریں، پروٹوکول دینے پر ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

واضح رہے قبل ازیں کورونا وائرس کے پیش نظر  اندرون ملک پروازوں، چارٹرڈ اور پرائیویٹ طیاروں کے مسافروں و عملے کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کیاگیا تھا، سول ایوی ایشن نے جاری کردہ ہدایت نامہ کے مطابق ایئر پورٹ پر مسافروں کو پروٹوکول نہ دیا جائے گا، مسافر اور عملے کے علاوہ کسی شخص کو پارکنگ سے آگے نہ جانے دیا جائے، ایئر پورٹ منیجرز سماجی فاصلہ کو یقینی بنائے، اے ایس ایف مسافر کے علاوہ کسی کو پارکنگ سے آگے نہ جانے دیا جائے جبکہ بورڈنگ سے قبل جہاز کو جراثیم کش سپرے کیا جائے۔

جہاز میں کریو کے لیے ماسک، گلوز اور حفاظتی سوٹ کا استعمال لازم قرار دے دیا گیا، بورڈنگ سے قبل مسافروں کا ہیلتھ فارم فل کرانا ایئرلایئز کی ذمہ داری ہے،جبکہ مسافر کا معائنہ کرنا محکمہ صحت کی ذمہ داری ہوگا، جسمانی درجہ حرارت اور طبعیت کی خرابی کے باعث محکمہ صحت کا عملہ سفر کی اجازت نہ دینے کا پابند ہوگا۔

مزیدخبریں