آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے میں انتظامیہ سستی دکھانے لگی

2 Feb, 2020 | 09:07 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشاد ) شہر کے گنجان آباد علاقوں سے آوارہ کتوں کا خاتمہ نہ ہوسکا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ضلعی ڈوگ بریگیڈ کی کارروائیاں بھی بے سود، شہری خوف ہراس کا شکار ہونے لگے۔

ڈسٹرکٹ ڈوگ بریگیڈ کی کارروائیوں کے باوجود یونین کونسل 93 کے علاقوں نواب نگر، یوسف نگر، محلہ غلام محمد، ابوبکر صدیق کالونی، شیراکوٹ، جے بلاک گلشن راوی میں آوارہ کتوں کی بھر مار نے ڈسٹرکٹ ڈوگ بریگیڈ کی کتا مار مہم کا پول کھول دیا۔

گنجان آباد علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے شہری خوف ہراس کا شکار ہیں۔ شہریوں نے کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کیپٹن ریٹائرسیف انجم اور ضلعی انتظامیہ سے آوارہ کتوں کی تلفی کا مطالبہ کردیا۔

مزیدخبریں