شہر میں بھتہ مافیا سرگرم

2 Feb, 2020 | 05:33 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) زندہ دلان شہر میں بھتہ مافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگیا، لکھو ڈیر کا بھتہ خور گروپ شہر میں بھتہ لینے میں مصروف، نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ باغبانپورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نیٹ کا کاروبار کرنیوالے شہری اکبر سے 5 لاکھ روپے کا بھتہ مانگا گیا، شہری اکبر کے بھتہ سے انکار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جا رہی ہیں۔ متاثرہ شہری کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے گھر کے باہر اسلحہ سمیت اپنے بندے کھڑے کر دیئے۔ ملزمان مناواں میں رہائش پذیر ہیں اور بھتہ کی رقم پہنچانے کا کہا گیا۔ ملزمان کے خلاف بھتہ خوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی تھانہ کینٹ کا کہنا ہے کہ شہری اکبر علی کی مدعیت میں تھانہ باغبانپورہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ نامزد ملزمان کیخلاف پہلے بھی درجنوں مقدمات درج ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں