ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کو بنی گالہ بیچنے کا مشورہ

وزیر اعظم کو بنی گالہ بیچنے کا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جس میں وزیر اعظم عمران خان کو بنی گالہ بیچنے کا مشورہ دیا گیا۔عمران خان کو یہ مشورہ نیک کام کیلئے دیا جارہا ہے۔ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ  اگر  حکومت کے پاس پیسے نہیں تو  عمران خان اپنا بنی گالا بیچیں اور عازمین حج کو سہولت فراہم کریں۔

اس ویڈیو میں معروف عالم دین علامہ ناصر مدنی نے حج کے اخراجات میں اضافے  پر اپنے مخصوص انداز میں تنقید کرتے ہوئے  مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت پر خوب برہمی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2017ء میں امیر المومنین کہتے تھے کہ میں یوں کردوں گا، میں وہ کردوں گا اور اب 2020ء میں کہتے ہیں کہ اس تنخواہ میں میرا اپنا گزارا نہیں ہوتا۔ امیر المومنین مدینے کی ریاست کے نام لیوا لوگوں کو مدینے ہی نہیں جانے دے رہے۔حکومت نے ڈھائی لاکھ روپے کا حج 5 لاکھ 68 ہزار روپے کا کر دیا ہے اگر حکومت کے پاس پیسے نہیں تو عمران خان اپنا بنی گالا کا گھر اور وزراء اپنی گاڑیاں بیچیں اور عازمین حج کو سہولت فراہم کریں۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer