ہر بنس پورہ:سائیکل چور گروہ سرگرم،متعدد سائیکلیں چوری

2 Feb, 2020 | 01:51 PM

Azhar Thiraj

عابد چودھری : ہربنس پورہ میں گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کےبعد سائیکل چور گروہ بھی سرگرم،متعدد سائیکلیں چوری ہوگئیں،وارداتوں کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آ گئی ۔



سائیکل چور گروہ نےایک ہی ہفتےکے دوران متعدد بچوں کی سائیکلیں چوری کرلیں،سٹی42کو موصول ہونےوالی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہےکہ چوراکیڈمی کے باہراپنی سائیکل کھڑی کرکے دوسری سائیکل لےکرفرار ہوا جبکہ اسکا ساتھی اپنی سائیکل پرفرار ہوا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی دونوں چور علاقےسے متعدد سائیکلیں چوری کر چکےہیں مگر سی سی ٹی وی کے باوجود پولیس ملزمان تک پہنچنےمیں ناکام ہے۔

مزیدخبریں