رنگ روڈ پر صفائی کے کنٹریکٹ میں مزید 6 ماہ کی توسیع

2 Feb, 2020 | 12:30 PM

Sughra Afzal

(درنایاب) ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے رنگ روڈ پر صفائی کے کنٹریکٹ میں 30 جون 2020ء تک مزید 6 ماہ کی توسیع کردی گئی۔

 صفائی کنٹریکٹ کی میعاد میں توسیع کی اصولی منظوری ایم ڈی راو امتیاز احمد نے دی ہے، گلشن راوی ڈبل سڑکوں سے کماہاں انٹرچینج رنگ روڈ کا صفائی کنٹریکٹر جنوری 2020ء میں ختم ہوگیا تھا۔ ایل ڈبلیو ایم سی اور لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے مابین کنٹریکٹ بڑھانے پر بات چیت چل رہی تھی، بڑھائے گئے کنٹریکٹ کی آمدن میں سالانہ ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا اضافہ بھی کردیا گیا۔

 سال 2019ء میں یہ کنٹریکٹ 12 کروڑ 90لاکھ سالانہ جبکہ رواں سال میں 14 کروڑ سالانہ سے زائد پر کنٹریکٹ بڑھایا گیا۔

مزیدخبریں