ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکول کی ٹیچر کا ڈنڈوں سے تشدد، طالبہ بے ہوش

سرکاری سکول کی ٹیچر کا ڈنڈوں سے تشدد، طالبہ بے ہوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جمال الدین جمالی) گورنمنٹ گرلز مڈل سکول دھیڑ شاہدرہ کی خاتون ٹیچر نے چھٹی جماعت کی طالبہ پر ظلم کی انتہا کر دی، ڈنڈوں سے اتنا تشدد کیا کہ طالبہ بے ہوش ہو گئی۔

گورنمنٹ گرلز مڈل سکول دھیڑ شاہدرہ  کی خاتون ٹیچر ردا نے صرف ایک سوال کا جواب نہ دینے پر  انتہائی سنگدلی سے طالبہ پر ڈنڈے برسائے، جس سے بچی بے ہوش ہوگئی، بہیمانہ تشدد سے سکول کی تمام طالبات میں خوف پیدا ہو گیا، بے ہوش ہونے پر مریم کو ہسپتال منتقل کیا گیا، بچی پر ہونے والے ظلم پر اس کے والدین نے شدید غم و غصّہ کا اظہار کیا۔

والدین سکول کے باہر روتے رہے اور سکول انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، بچی کے ماموں عثمان اور دیگر رشتہ دار بھی اس موقع پر موجود تھے، ان کا کہنا تھا کہ ہم بچوں کو سکول میں ظلم برداشت کرنے نہیں بھیجتے  ٹیچر نے طالبہ کے ساتھ ظالمانہ رویہ اختیار کیا۔

انہوں نے طالبہ پر تشدد کرنیوالی ٹیچر کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer