منصور بھٹی : چین میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے، چین کا شہر ووہان سب سے زیادہ متاثر ہوا ۔یہاں 12 ہزار سے زائد افراد میں یہ وائرس پایا گیا۔300کے لگ بھگ افراد اس وائرس کی وجہ سے جان کی باز ی ہار چکے ہیں۔پوری دنیا کے لوگ چین چھوڑ رہے ہیں ۔کچھ ممالک نے تو اپنے شہریوں کو نکالنے سے انکار کردیا ہے ۔پاکستان نے بھی اپنے شہریوں کو واپس وطن نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلہ کے باوجود چین سے 10 پاکستانی طلبہ لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئے۔
پاکستانی طلبہ چین میں تعلیم کی غرض سے رہائش پذیر تھے،طلبہ تھائی ایئرلائنز کی پرواز سے براستہ بینکاک لاہور پہنچے، لاہورپہنچنے والے طالب علموں نے بتایا کہ چین میں طالب علموں کو مشکلات کا سامناہے،تمام ممالک نے چین سے اپنے طالب علموں کو واپس بلا لیا،ووہان میں ہزاروں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔