ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی نے شہریوں سے مٹھاس چھین لی

مہنگائی نے شہریوں سے مٹھاس چھین لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد :ملک بھر میں مہنگائی رکنے کا نام لے رہی ۔ملک کو روز بروز نئے بحرانوں کا بھی سامنا ہے۔شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،جہاں آٹا نایاب ہونے کے ساتھ مہنگا ہوا تو چینی بھی اس کے نقش قدم پر چلتی ہوئی مہنگی ہوئی۔گرانفروش خوب منافع کمارہے ہیں،انتظامیہ خواب غفلت کی نیند سو رہی ہے۔

لاہور شہر میں مہنگائی نے چینی کی مٹھاس بھی چھین لی ، چینی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ  ہوگیا۔ چینی 60 سے بڑھ کر 62 روپے کی فی کلو ہوگئی ، 50 کلو چینی کا تھیلا سو روپے مہنگا ، اکبری منڈی میں 50 کلو چینی 4 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer