میاں نظام:گرائوانڈ میسر نہیں،کھیلوں کے شوقین کھلاڑیوں نے سڑک کنارے ہی شوق پورا کرنا شروع کردیا ۔
کہاوت ہے کہ میدان آباد کرو، تو ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں،مگر حکومت پنجاب کی سوچ ہی الٹ ہے، دنیا بھر میں کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے مگر لاہور میں اس کی حوصلہ شکنی کیونکہ گرائونڈ تو حکومت فراہم کر ہی نہیں رہی۔
یاسین جو والٹن روڈ کا رہائشی ہے اور پرچون کی دکان چلاتا ہے ،اتوار کے دن چھٹی ہوتی ہے اور کرکٹ کا شوق پورا کرتے ہیں،مگر یاسین کا کہنا ہے کہ گرائونڈ میسر نہیں ہے اس لیے سڑک کنارے ہی وکٹیں لگاتے ہیں اور کھیل کا شوق پورا کرتے ہیں۔
یاسین ہی نہیں بلکہ دیگر کھلاڑیوں کو بھی گراونڈ نہ ہونے کہ شکایت ہے،کہتے ہیں حکومت صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے بجٹ ہی نہیں رکھتی اور پارکوں میں کھیلوں پر پابندی عائد کردیتی ہےاب ان کے لیے سڑک ہی گراونڈ ہے جہاں یہ کھلاڑی اپنا شوق پورا کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔