لاہور جمخانہ انتخابات، میاں مصباح الرحمان گروپ نے میدان مار لیا

2 Feb, 2020 | 10:07 AM

Sughra Afzal

(شہزاد خان، رضوان نقوی) لاہور جمخانہ انتخابات میں میاں مصباح الرحمان گروپ نے میدان مار لیا، 12 میں سے  10 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی، کامیابی پر حامیوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

جمخانہ الیکشن کے حتمی نتائج کے مطابق میاں مصباح الرحمان پینل کے 8 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، جبکہ مدمقابل کامران لاشاری پینل کے 4 امیدوار کامیاب ہوسکے،میاں مصباح الرحمان پینل کےڈاکٹر جواد ساجد خان چیئرمین جمخانہ منتخب ہوگئے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق میاں مصباح الرحمان پینل کے ڈاکٹر جواد 1796 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہے، دوسرے نمبر پر میاں مصباح الرحمان نے 1782 ووٹ حاصل کیے، ڈاکٹر علی رزاق 1661 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے، میاں مصباح الرحمان  پینل کے دیگر کامیاب امیدواروں میں سمیرا معروف خان 1296، میاں پرویز بھننڈرا 1519، سرمد ندیم 1472، آغا علی امام 1265، واجد عزیز خان 1361 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے۔

اسی طرح کامران لاشاری پینل کے 4 کامیاب امیدواروں میں کامران لاشاری 1645، خواجہ عمران زبیر 1402، شوکت جاوید 1235 اور احسن سعید میاں نے 1285 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی۔

جمخانہ الیکشن میں میاں مصباح الرحمان پینل کے حامیوں نے واضح برتری سے کامیابی حاصل کرنے پر جشن منایا اور کامیاب امیدواروں کے حق میں نعرے بازی کی۔

لاہور جمخانہ انتخابات میں 5 ہزار500 ووٹرز میں سے3  ہزار22 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، اعلیٰ حکومتی شخصیات اور شہر کی معروف سیاسی، کاروباری شخصیات، ججز صاحبان اور بیوروکریٹس نے ووٹ کاسٹ کیے۔میاں مصباح الرحمان پینل اور کامران لاشاری پینل کے 24 امیدوار 12 نشستوں کیلئے الیکشن میں مدمقابل تھے، انتخابات میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی، چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان، سیکرٹری خزانہ عبداللہ سنبل، وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس ، صدر مسلم لیگ( ن) لاہور پرویز ملک نے ووٹ کاسٹ کیا جبکہ ارکان قومی اسمبلی علی پرویز ملک، سردار ایاز صادق، احمر پرویز ملک، چیئرمین اپٹما پنجاب عادل بشیر، سابق ڈی جی ایف آئی اے تحسین شاہ اور سابق صوبائی وزیر شیخ علاؤالدین نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔

سابق چیئرمین ایف بی آر انصر جاوید، میاں منظور وٹو، سابق آئی جی خواجہ خالد فاروق، سابق آئی جی احمد نسیم، سابق آئی جی عارف نواز، سابق ممبر کسٹمز علی سلمان عباسی، سابق ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس امتیاز احمد خان اور سمیرا نذیر خان نے ووٹ کاسٹ کیا۔

اسی طرح معروف کاروباری شخصیات خواجہ شاہ زیب اکرم، شاہد نذیر، ہارون اروڑہ، جبارخان، ڈاکٹر شاہد رضا، سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی، ڈی آئی شہزاد سلطان، سابق گورنر پنجاب خالد مقبول، نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب حیدر کھرل اور آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔

چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر لاہور چیمبر علی ہسام اصغر، سابق صدر میاں مظفر، ڈاکٹر جاوید اکرم، شاعر مشرق کی بہو جسٹس (ر) ناصر اقبال سمیت دیگر شخصیات نے جمخانہ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کیا۔

مزیدخبریں