ماہرہ خان نے سردرد سے نجات کیلئے مداحوں سے دیسی نسخہ پوچھ لیا

2 Feb, 2020 | 12:09 AM

Malik Sultan Awan

(زین مدنی )پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے مداحوں سے اپنے سر درد سے نجات کے لیے دیسی نسخہ مانگ لیا۔

ماہرہ خان سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں سے ہمیشہ رابطے میں رہتی ہیں اور وہ جہاں بھی سیرو تفریح کرتی ہیں وہاں سے اپنی تصاویر ضرور شیئر کرتی ہیں۔اداکارہ کے پرستاروں کو بھی ان کی یہ ادا بھاتی ہے جس کی سب تعریف بھی کرتے ہیں۔اس بار اداکارہ نے کوئی تصویر یا اپنے کسی نئے انداز کے حوالے سے کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی بلکہ اپنے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ پر سر درر سے چھٹکارے کے لیے نسخہ پوچھا۔

ماہرہ نے بتایا کہ انہیں دو دن سے سر میں شدید درد ہے جس کے لیے وہ ہر 4 سے 6 گھنٹے میں دوا لے رہی ہیں لیکن اس سے پھر بھی نجات نہیں مل رہی ہے۔اداکارہ نے سب سے پوچھا کہ کیا کوئی دیسی نسخہ یا کوئی اور طریقہ ہے جس سے سردرد سے چھٹکارا مل جائے؟ماہرہ کے پوچھنے پر متعدد مداحوں نے ماہرہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سر درد سے نجات کے لیے مختلف مشورے دیے۔

صائمہ خان نامی مداح نے مشورہ دیا کہ وہ تاریک کمرے میں اچھی نیند لیں اس سے سر درد دور ہوجائے گا اور اگرکسی چیز کا دبا ہو تو پھر دوا لیں۔علینا فاروقی نے اداکارہ کو ٹائگر بام لگانے کا مشورہ دیا جب کہ عائشہ نامی مداح نے کہا کہ گرم پانی سے غرارے کریں افاقہ ہوگا۔ بھارتی مداح ہرنیت سنگھ نے ماہرہ سے کہا کہ آپ اپنی آنکھیں چیک کروائیں، ممکن ہے کہ چشمے کی ضرورت ہو۔

مزیدخبریں