مزاح سے بھرپور بھارتی پنجابی فلم 14 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

2 Feb, 2019 | 11:23 PM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) بھارتی فلم انڈسٹری کی پنجابی فلمکالا شاہ کالا“ 14 فروری کو شہر لاہور سمیت ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی، فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کر لیے۔

معروف تقسیم کار ادارے ڈسٹری بیوشن کلب نے بھارتی پنجابی فلم ’’ کالا شاہ کالا‘‘ کو ریلیز کرنے کے حقوق حاصل کر لئے ہیں۔ مزاح سے بھرپور فلم کا مرکزی کردار اداکار بنوں ڈھلوں نے ادا کیا ہے جبکہ اداکارہ سرگون مہتا ان کے ساتھ ہیروئن کے کردار میں ہیں۔

فلم کو امرجیت سنگھ نے ڈائیریکٹ کیا ہے اور فلم بشرط سنسر 14 فروری کو شہر لاہور سمیت ملک بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی، جس کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔

مزیدخبریں