گھروں میں بنائی اشیاء اور ہینڈی کرافٹس کا میلہ

2 Feb, 2019 | 09:11 PM

Arslan Sheikh

( وقارگھمن ) ہریالی مارکیٹ کے زیراہتمام گھروں میں بنائی خالص اشیاء اور ہینڈی کرافٹس میلے کا اہتمام کیا گیا، میلے میں خالص اشیاء کھانے پینے کے دلدادہ افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور خوب خریداری کی۔

تفصیلات کے مطابق گلبرگ گیلریا میں ہریالی مارکیٹ کی جانب سے فوڈ میلے کا اہتمام کیا گیا، جہاں خواتین اور انٹرپرینیوز کی جانب سے کھانے پینے کی اشیاء سمیت ہاتھ سے بنی خوبصورت اشیاء بھی رکھی گئیں، جسے شرکا نے خوب سراہا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ اس فوڈ میلے کا مقصد خالص اور بغیر کیمیکلز سے بنائی گئی چیزوں کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔

فوڈ میلہ میں آئے لاہوریوں نے موقع پر بنے تازہ پکوانوں سے خوب لطف اٹھایا جبکہ میلے میں رکھی ہاتھ سے بنی خوبصورت اشیاء بھی خریدیں۔

مزیدخبریں