جمال الدین: تین خواتین کا قتل ہمیشہ کیلئےفائلوں میں گم ہو گیا۔ قتل ہونے والی خاتون اور اس کو دو بیٹیوں کو کبھی انصاف نہیں ملے گا۔ مقدمہ کا ایک گواہ تھا وہ فوت ہو گیا۔ ساتھ ہی انصاف کی امید بھی مر گئی۔ سیشن عدالت نے مجبور ہو کر ملزمان کو بری کر دیا۔
تین خواتین کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو سیشن عدالت نے بری کر دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج سید فیض الحسن نے فیصلہ سنایا۔ ملزم شہزاد اور آصف کیخلاف 2014 میں قتل کا مقدمہ درج ہوا۔ تھانہ ٹاؤن شپ پولیس نے تین خواتین کے قتل کا مقدمہ درج کیا۔
مقدمے کے مطابق مقتول صغراں بی بی، اس کی بیٹی مقدس اور آمنہ کو قتل کیا گیا۔ صغراں بی بی ملزمان کی سوتیلی ماں تھی، ملزمان نے اپنی سوتیلی ماں اور اس کی دو بیٹیوں کو بے دردی سے قتل کیا۔ لڑکیوں کی عمر 16 سال اور 18 سال تھی۔ مقدمہ کا ایک گواہ تھا وہ بھی فوت ہو گیا، گواہ نہ ہونے کی بنیاد عدالت نے ملزمان کو بری کر دی۔