(قیصر کھوکھر) محکمہ انڈسٹریز نے ایک سال میں 12 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے۔
محکمہ انڈسٹریز کے سیکرٹری ندیم الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے ایل ڈی اے ، واسا، تمام گورنمنٹ اور سیمی گورنمنٹ اداروں اور محکموں میں سالانہ 12 لاکھ نوکریاں پیدا کرنے کا پلان تیار کیا ہے اور اس حوالے سے تمام ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جاب تمام صنعتی اداروں میں بھی پیدا کی جائیں گی، ندیم الرحمن نے مزید کہا ہے کہ محکمہ انڈسٹریز نے تمام غیر ملکی سرمایہ کاری کے دوران مقامی افراد کو بطور لیبر رکھنے کا بھی پلان تیار کرلیا ہے۔