ایجوکیشن اتھارٹی نے ریشنلائزیشن کیلئے سکولوں سے اساتذہ کی تعداد مانگ لی

2 Feb, 2019 | 01:40 PM

Shazia Bashir

(جنیدریاض) ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ریشنلائزیشن کیلئے تمام سکولوں سے اساتذہ کی تعداد مانگ لی، ریشنلائزیشن نئی پالیسی کےتحت گرمیوں کی چھٹیوں میں کی جائے گی۔

ریشنلائزیشن کیلئےسکولوں کو3 فروری تک تعداد جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، پرفارما پر سکول کا نام ، اساتذہ اور بچوں کی تعداد فراہم کرنےکوکہا گیا ہے۔

ذرائع کےمطابق ڈیٹا اکھٹا کرنے کے بعد اساتذہ کی ریشنلائزیشن کی جائےگی، ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کی ریشنلائزیشن پالیسی 2019  کے تحت کی جائے گی۔

مزیدخبریں