ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت کے متعلقہ 30افسران واہلکاروں کو دو، دو انکریمنٹس دینے کی منظوری

عدالت کے متعلقہ 30افسران واہلکاروں کو دو، دو انکریمنٹس دینے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عدالت کے متعلقہ تیس افسران واہلکاروں کو دو، دو انکریمنٹس دینے کی منظوری دے دی، اطلاق یکم جنوری دوہزاراٹھارہ سے ہو گا۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے خصوصی اختیارات استعمال کرتےہوئے انکریمنٹس جاری کرنے کی منظوری دی ، جن افسران اور اہلکاروں کو انکریمنٹس دینے کی منظوری دی گئی ان میں پرنسپل سٹاف افسر ٹو چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ شاہد شفیع ، ایڈیشنل رجسٹرارسی ایس سید زاہد حسین شاہ ، ایڈیشنل رجسٹرارکورٹ محمد فیصل ، سنیئر پرائیویٹ سیکرٹری فیاض احمد ، اقبال حنیف ، پرسنل اسسٹنٹ محمد طاہر ، ایڈیشنل پی اے شہزاد سبحانی، پروٹوکول افسر ون زبیرآصف ، سٹاف افسر حامد احمد ، اسسٹنٹ رجسٹرارمیڈیکل محمد عثمان، ڈیٹاپراسس کوآرڈینیٹر احمد رضوان سکندر ، سنیئرکلرک حامد رفیق کے نام شامل ہیں ۔ دیگر میں سنیئر کلرک کیئر ٹیکر غلام رسول عارف ، ڈرائیورمحمد ارشد ، حافظ طارق حسین ، سید توقیرحسین شاہ ، محمد اصغرسمیت دیگرشامل ہیں ۔